ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوگاڈے میں اناہزارے اور یوگا ماہرین کی شرکت

یوگاڈے میں اناہزارے اور یوگا ماہرین کی شرکت

Thu, 22 Jun 2017 11:23:30    S.O. News Service

بنگلورو،21؍جون(ایس اونیوز) بزرگ گاندھیائی رہنماو سماجی جہد کار اناہزارے ' 98برس کی یوگا کے ماہر نیویارک سے تعلق رکھنے والی ٹاوو فارچون لنچ ' تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے 96برس کی اماں ننامل ان ہزاروں افراد میں شامل تھے جنہو ں نے بنگلورو کے سری کنٹیر وا اسٹیڈیم میں تیسرے بین الاقوامی یوگا ڈے میں حصہ لیا۔مرکزی وزیر اننت کمار ' قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے بی کولی واڈ ' قانون ساز کونسل کے صدرنشین ڈی ایچ شنکرامورتی ' وزراء ' روشن بیگ ' پرمیشور ' کے جی جارج ' کے آر رمیش کمار ' ٹی بی جئے چندرا ' رامالنگاریڈی ' ڈی کے شیو کمار ' بسواراجیا ریڈی ' ایچ انجنیا ' تنویر سیٹھ ' ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل ' کرشنا بیرے گوڑا ' ایم کرشنپا ' پرمود مادھو راج اورمیئر جی پدماوتی ان ا فراد میں شامل تھے جنہوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔4گھنٹوں سے زائد وقت تک واچانندا سوامی جی کی رہنمائی میں شرکاء نے بیشتر یوگا آسن کئے۔ اے ایس سی سنٹر اینڈ کالج میں 2000سے زائد فوجی افسروں اور جوانوں نے انٹرنیشنل یوگا ڈے کے موقع پر یوگا کیا۔بھارتیہ ودیابھون میں بھی یہ دن منایا گیا جہاں ہزاروں افراد نے یوگا گرو ' کامرا ریڈی کی رہنمائی میں یوگا کیا۔ کرناٹک کے بیشتر حصوں میں بھی یوگا ڈے تقاریب منائی گئی۔


Share: